قومی دن کے اعزاز میں سعودی فیشن برانڈ کی خصوصی تخلیق
قومی دن کے اعزاز میں سعودی فیشن برانڈ کی خصوصی تخلیق
بدھ 21 ستمبر 2022 15:30
مملکت کے مختلف حصوں کی ثقافت کے حوالے سے تیار کردہ ڈیزائن تیار کئے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
لباس کے حوالے سے سعودی عرب کی اپنی مخصوص روایات ہیں اور خاص طور پر جب بات کسی تقریب یا سماجی اجتماعات کی آتی ہے تو لباس انتہائی اہم شناخت ہے۔
عرب نیوز کے مطابق قومی دن کی روایت ظاہر کرنے اور منانے کا ایک موقع ہے۔ قومی جشن منانے سے آپ کو فخر اور اعتماد محسوس ہوتا ہے اور خاص طور پر فیشن کسی قوم کی ثقافت کا کلیدی حصہ ہے۔
سعودی عرب کے ایک معروف فیشن برانڈ نے جمعے کے روز مملکت کے قومی دن کے موقع پر جدہ میں خصوصی کلیکشن کا انتخاب کیا ہے۔
معروف برانڈ کی شریک بانی و چیف تخلیقی افسر کریمہ صالح نے بتایا ہے کہ اس موقع پر ہمارے خاص تیار کردہ ڈیزائنز کا مقصد خواتین کو ترقی اور پیشرفت کے اس سفر میں جب وہ اپنے کیرئیر کو آگے بڑھا رہی ہیں ان کی مدد کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب رنگوں کے انتخاب کی بات آتی ہے تو ہمارے برانڈ کے ساتھ جڑے ڈیزائنرز نے کلاسک کو جدید کے ساتھ جوڑنے کا انتخاب کیا۔
جہاں تک کپڑے کی کلیکشن کا تعلق ہے تو ایسے جاذب نظر اور آرام دہ کپڑے کا انتخاب کیا جاتا ہے جو خواتین کی شخصیت سے مطابقت رکھتا ہے۔
برانڈ کے شعبہ ڈیزائن کی سربراہ مونا الحداد خواتین کے آرام دہ لباس ثوب اور عبایا میں خاص مہارت رکھتی ہیں۔
مونا الحداد نے بتایا ہے کہ فیشن کی دنیا میں ہم ہمیشہ لباس کی شناخت کو جدید طریقے سے محفوظ کر کے پہلے دن سے ہی سعودی ورثے کی شناخت کو ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
خواتین کے عبایا میں سیاہ اور سبز رنگ بھی استعمال کیے گئے جو کہ معروف دستکاری کے روایتی کشیدہ کاری سے مزین ہیں۔
ہم نے مملکت کے مختلف حصوں کی ثقافت کے حوالے سے تیار کردہ نمونے اور ڈیزائن اکٹھے کئے ہیں انہیں منفرد آرٹ کے ساتھ منسلک کر کے ایسے تمام لباس کو خاص طور پر سعودی قومی دن کی مناسبت سے تیار کیا ہے جس میں عبایا اور سکارف شامل ہیں۔
عبایا کے ڈیزائنر وفا الجفالی نے سعودی تاریخ اور ورثے کے بارے میں گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لباس اور لوک داستانیں اولین چیزوں میں سے ہیں جن پر لوگ غور کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں ڈیزائنر ہوں جس کا کام تخلیقی طور پر مملکت کی شناخت اجاگر کرنا ہے۔