خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی ضلع خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما اور امن جرگے کے متحرک ممبر منصف خان ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق منصف خان پر خیل باڑہ کے قریب حملہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سوات میں ٹی ٹی پی کی مبینہ واپسی: کون کیا کہہ رہا ہے؟Node ID: 693231
-
سوات: بم دھماکے میں امن کمیٹی کے ممبر سمیت پانچ افراد ہلاکNode ID: 700601
ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر (ڈی پی او) عمران خان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’منصف خان گاڑی میں سوار تھے کہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ان سمیت ایک راہگیر ہلاک ہو گیا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’قبائلی رہنما کی سکیورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔‘
ڈی پی او عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی مشر منصف خان پر رواں سال مارچ میں بھی حملہ ہوا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔ ان کے ساتھ سکیورٹی کے لیے ایک پولیس اہلکار تعینات کر دیا گیا تھا۔
