Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا قومی دن، طائف میں رنگا رنگ تقریبات

طائف میں 26 تاریخی چشمے دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں طائف اور اس کے باشندے ہر برس کی طرح اس سال بھی یوم وطنی پرعوامی ملبوسات، لوک ورثے، دستی مصنوعات اور انواع و اقسام کے آرٹ کا مظاہرہ کریں گے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق طائف کے عوامی رقص مملکت بھر میں مشہور ہیں۔ 
طائف کے باشندے مہمانوں کا استقبال خاص انداز سے کرتے ہیں۔ اس موقع پرعوامی رقص بھی ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ رقص میں شامل ٹیمیں مکالمے کرتی ہیں۔ قومی تقریبات کا استقبال خاص انداز سے کیا جاتا ہے۔ طائف اس حوالے سے قدیم پہچان رکھتا ہے۔

یوم وطنی پر طائف کے باشندے تاریخی مقامات کی سیر کے لیے نکلتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

یوم وطنی پر طائف کے باشندے تاریخی مقامات کی سیر کے لیے نکلتے ہیں۔ یہاں 43 ایسے مقامات ہیں جو پورے ملک میں مشہور ہیں۔ ان میں شبرا محل، الحدید محل، الکعکی محل، البوقری محل، الدھلوی محل، القامہ محل اور طائفی فن تعمیر کی نمائندہ تاریخی عمارتیں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔
یہاں آنے والے ان محلوں اورعمارتوں کے اندر اور باہر یادگاری تصاویر بناتے ہیں۔ 

یہاں کے مرد و خواتین  نقش و نگار اور پھول بوٹے بنانے میں ماہر ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

طائف روایتی دستی مصنوعات کے لیے بھی مشہور ہے۔ یہاں کے مرد و خواتین نقش و نگاری اور پھول بوٹے بنانے میں ماہر ہیں۔ 
مورخ عیسٰی القصیر کہتے ہیں کہ طائف میں 154 تاریخی اشیا ہیں۔ 43 تاریخی مقامات ہیں اور 180 دستی مصنوعات مشہور ہیں۔

طائف کے مورخ عیسٰی القصیر نے بتایا کہ 154 تاریخی اشیا ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

طائف مکہ مکرمہ ریجن کی چوتھی بڑی کمشنری ہے, اسے حرم مکی کا مشرقی گیٹ بھی کہا جاتا ہے اور یہ پرفضا مقام ہے۔  
مملکت کے اندر اور باہر کے لوگ سیاحت کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ قدرتی مناظر سے مالا مال ہے۔ اس کی وادیاں، ڈیم، جنگل اور 26 تاریخی چشمے دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہاں کے گلاب، انگور، انار بے حد مشہور ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: