Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10 مرتبہ خون کا عطیہ کرنے پر 60 شہریوں کے لیے شاہی اعزاز

’شاہ سلمان خون عطیہ کرنے والے شہریوں کو تیسرے درجے کا تمغہ دینے کی منظوری دی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے محکمہ صحت کی سفارش پر خون عطیہ کرنے والے شہریوں کو تیسرے درجے کا تمغہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 10 مرتبہ خون کا عطیہ کرنے پر 60 شہریوں کو شاہ عبد العزیز تمغے سے نوازا جائے گا۔
سعودی عرب میں ضرورت مندوں کے لیے وقتاً فوقتاً خون عطیہ کرنے کے کیمپ لگائے جاتے ہیں۔ یہ مہم مملکت کے تمام شہروں میں ایک ساتھ سرکاری سطح پر شروع کی جاتی ہے۔
خون عطیہ کرنے کی مہم کا مقصد ضرورت مند مریضوں کی مشکل کو حل کرنا ہے۔
سعودی عرب کے تمام شہروں میں قائم بلڈ بینکوں میں شہریوں کی جانب سے عطیہ کردہ خون کو محفوظ کیا جاتا ہے اور بعد میں ضرورت مند مریضوں میں اسے تقسیم کیا جاتا ہے۔
ملک بھر میں قائم بلڈ بینک مقامی و غیر ملکی شہریوں کو خون عطیہ کرنے کی ترغیب دیتے اور آگاہی مہم بھی چلاتے ہیں تاکہ ہنگامی حالت میں ضرورت مندوں کی فوری مدد کو یقینی بنایا جائے۔
خون عطیہ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے شاہی اعزاز بھی کیا جاتا ہے اور ایسےافراد کو تمغے سے نوازا جاتا ہے۔

شیئر: