بالی وُڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا نے اپنی نئی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا ہے۔
جمعرات کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پری نیتی چوپڑا نے اپنی نئی فلم ’کوڈ نیم: ترنگا‘ کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے ٹیزر اپلوڈ کیا ہے جس میں وہ انٹیلی جنس ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
پری نیتی چوپڑا نے کہا کہ ’اپنے ملک کے لیے مشن کرنے پر اعزاز ہے، ایکشن کو شروع کرتے ہیں۔‘
Honoured to be on this mission for my country Collaborating with my 2 favs - @HARRDYSANDHU and @ribhudasgupta
Let the ACTION begin!
Teaser out now: https://t.co/5TWxB4EOSD #CodeNameTiranga releasing in cinemas on 14th October 2022.
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) September 22, 2022
فلم کوڈ نیم: ترنگا کی کہانی ایک انٹیلی جنس ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو اپنے ملک کی حفاظت کے لیے دشمن کا مقابلہ کرتی ہے۔
ایکشن اور سسپنس سے بھرپور اس فلم میں مرکزی کردار پری نیتی چوپڑا، ہارڈی سندھو اور شَرد کیلکر ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کو رِبھو داس گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
فلم کوڈ نیم: ترنگا کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا مرکزی کردار خاتون (پری نیتی چوپڑا) ہیں۔
پری نیتی چوپڑا ایک طویل عرصے کے بعد بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں۔
اس سے پہلے 2021 میں پری نیتی چوپڑا کی فلم ’سائنا‘ ریلیز ہوئی تھی جو بُری طرح فلاپ رہی جبکہ اس سے پہلے سندیپ اور پنکی فرار اور جبریا جوڑی بھی فلاپ رہی ہیں۔
فلم 14 اکتوبر 2022 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے بارے میں ٹوئٹر پر بھی صارفین کی جانب سے تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
رٹا نے لکھا کہ ’آخرکار ایکشن فلم آگئی، مجھے بہت پسند آرہی ہے۔‘
FINALLY AN ACTION MOVIE !!!! I AM LOVING IT !!!
— rita (@28_ERITA) September 22, 2022
کَرن ونجانی لکھتے ہیں کہ ’ہمیں کل سے انتظار تھا جس کا دونوں سٹارز نے حق ادا کردیا ہے، شاندار کام، امید ہے ہماری پَری چمکیں گی۔‘
Both the stars have made it worth while the excitement we had since yesterday.
Amazing work.
Our Pari Shines— DrX Karan Wanjani (@Karanwanjani000) September 22, 2022
پروف آر ایم کہتے ہیں کہ ’بہترین ٹیزر، پہلا دن پہلا شو دیکھوں گا، دعا ہے کہ فلم 100 کروڑ عبور کرے۔‘
great teaser, first day first show!!!! may the film cross a hundred crores !!!
— Prof.RM (@ProfRM2) September 22, 2022