Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان نے جیکلین فرنینڈز سے راہیں جدا کرلیں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جیکلین فرنینڈز کو متعدد بار طلب کیا جا چکا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وُڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے بالی وُڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈز سے دوری اختیار کر لی ہے۔
بالی وُڈ کی خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق سلمان خان نے جیکلین فرنینڈز کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کے جرائم میں ملوث ملزم سُکیش چندر شیکھر سے دوستی کے بعد ان سے تعلق ختم کرلیا ہے۔
سُکیش چندرا شیکھر منی لانڈرنگ، فراڈ اور دھوکہ دہی کے جرائم میں ملوث ہیں اور تہاڑ جیل میں قید ہیں۔
کوئی موئی کے مطابق سکیش چندرا شیکھر پر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
تاہم جیکلین فرنینڈز نے سکیش سے مبینہ طور پر قیمتی تحفے اور مالی فوائد حاصل کیے جس کے بعد سلمان خان نے جیکلین فرنینڈز کے ساتھ اپنا تعلق ختم کر لیا ہے۔
سکیش چندرا شیکھر کے ساتھ دوستی کے باعث بالی وُڈ کے دیگر سٹارز نے بھی جیکلین فرنینڈز کے ساتھ قربت ختم کردی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق بالی وُڈ سپرسٹار اکشے کمار نے بھی جیکلین فرنینڈز کو سکیش چندر شیکھر سے دوستی کرنے سے منع کیا تھا تاہم اس وقت جیکلین فرنینڈز سکیش سے محبت کرتی تھیں اور اس سے شادی تک کرنے کا سوچ رہی تھیں۔
دوسری جانب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جیکلین فرنینڈز کو متعدد بار طلب کیا جا چکا ہے۔
کوئی موئی کے مطابق سکیش چندر شیکھر نے اس سے پہلے نورا فتیحی اور سارہ علی خان کو بھی چنگل میں پھنسانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔

شیئر: