Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی ،یورپی یونین، امریکہ اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس

اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسسملی سیشن کے موقع پر ہوئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو نیویارک میں جی سی سی ممالک، امریکہ، یمن، اردن، مصر اور عراق کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسسملی سیشن کے موقع پر ہونے والے اجلاس میں مشترکہ دلچسپی بین الاقوامی اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں خطے میں سلامتی اور استحکم کا فروغ سرفہرست رہے۔
اجلاس میں سعودی وزارت خارجہ کےانڈر سیکریٹری برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹرعبدالرحمن الرسی بھی شریک تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی صدارت میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) اور یورپی یونین میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کا  اجلاس نیویارک میں ہوا۔ 
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے  وزیر مملکت حلیفہ شاہین المرر، سیکریٹری خارجہ بحرین ڈاکٹر شیخ عبداللہ آل خلیفہ، اقوام متحدہ میں متعین سلطنت عمان کے مندوب ڈاکٹر محمد الحسن، قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد آل ثانی، کویتی وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد الصباح اور جی سی سی کے سیکیریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف شریک تھے۔
اجلاس میں خلیجی یورپی تعلقات کی نئی منزلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ کوششوں اورعالمی اقدامات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، خلیجی و یورپی اقوام کی مزید ترقی و خوشحالی کےلیے کاروباری شعبے کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات پر بات کی گئی۔
فریقین نے خلیجی اور یورپی تنظیموں کے درمیان کاروبار کو آسان بنانے کے طریقہ کار جبکہ اقتصادی و ترقیاتی تعلقات کے استحکام کی بابت مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کوموثر بنانے کی تازہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا ہے۔ 
 باہمی دلچسپی کے علاقائی وعالمی مسائل اور خطے کے سیاسی و امن حالات پر تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ فریقین کے درمیان تعاون جاری رکھنا اور مشترکہ مفادات کی خاطر تعاون کو مضبوط بنانا اہم ہے۔ 

شیئر: