سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ’ تھائی لینڈ سے دو شہریوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے سعودی عرب منتقل کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنا علاج مکمل کراسکیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بینکاک میں سعودی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ اعلی قیادت کی ہدایت پرسعودی شہریوں کو علاج مکمل کرانے کے لیے تھائی لینڈ سے فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کیا گیا ہے‘۔
سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ’ وزارت خارجہ نے سعودی وزارت صحت کے تعاون سے سعودی شہریوں کی بینکاک سے سعودی عرب منتقلی کے آپریشن کی نگرانی کی ہے‘۔