Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں بس حادثہ، زخمی سعودی سیاحوں کی فضائی ایمبولینس سے مملکت منتقلی 

 شاہ سلمان کی ہدایت پر سفارتخانے نے زخمیوں کی منتقلی کے لیے انتظامات کیے( فوٹو العربیہ)
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی ہدایات پر سعودی سفارتخانے نے بدھ کو ترک وزارت صحت کے تعاون سے بس حادثے میں زخمی ہونے والے 13 سعودی سیاحوں کو دو فضائی ایمبولینسوں کے ذریعے مملکت منتقل کرایا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اس آپریشن کی نگرانی کی۔

سعودی سیاحوں کی بس شمالی ترکی میں چٹان سے ٹکرا گئی تھی(فوٹو ٹوئٹر وزارت خارجہ)

یاد رہے کہ 20 اگست کو سعودی سیاحوں کی بس شمالی ترکی کے شہر ریزکے کوہستانی علاقے میں چٹان سے ٹکرا گئی تھی۔ زخمیوں کا علاج ترکی کے ہسپتالوں میں کیا جارہا تھا۔ اب انہیں مکمل علاج کے لیے سعودی عرب منتقل کیا گیا ہے۔
سعودی سفارتخانے نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمی شہریوں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

شیئر: