ملک بھر میں یوم الوطنی کا جشن، شہریوں اور غیر ملکیوں کی شرکت
’زبردست آتش بازی کی گئی جبکہ جدہ، ریاض ، الخبر اور ابہا میں فنکاروں نے قومی نغمے گائے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب کے تمام شہروں، قصبوں اور قریوں میں یوم الوطنی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یوم الوطنی کے جشن میں مرد و خواتین سمیت، بچے اور بوڑھے سب شریک ہوئے۔
ریاض، جدہ، دمام، الخبر، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت ہر شہر کے پبلک مقامات میں خوشی منائی گئی جہاں شرکا نے سعودی عرب کے پرچم لہرا رکھے تھے۔
تمام سرکاری اداروں کے علاوہ وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا جبکہ سیکیورٹی اداروں نے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی ہیں۔
تمام بڑے شہروں میں زبردست آتش بازی کی گئی جبکہ جدہ، ریاض ، الخبر اور ابہا میں فنکاروں نے قومی نغمے گائے۔
پارکوں میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے روایتی رقص پیش کئے گئے جبکہ روایتی ملبوسات کی نمائش بھی ہوئی۔
سعودی و غیر ملکیوں آرٹسٹوں نے یوم الوطنی کے فن پارے بنائے اور پبلک مقامات پر نمائش کی۔