Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر کی شاہراہ پر ٹرک ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی کو کیسے روکا؟

 گاڑی کو عقب سے ٹکر ماری تاکہ اس کی رفتار کم ہو سکے( فوٹو العربیہ)
مصر میں قاہرہ سوئس روڈ پر انتہائی تیزرفتاری سے ڈرائیونگ کے مناظر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق شاہراہ پر سفر کرنے والے ٹرک ڈرائیور نے بتایا کہ’ قاہرہ سوئس روڈ پر ایک شخص گاڑی کا دروازہ کھول کر انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا جس سے شاہراہ پر دوسرے لوگوں کی زندگی خطرات سے دوچار ہونے کا خدشہ تھا‘۔
 ٹرک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ’ یہ منظر دیکھ کر میں نے گاڑی کا تعاقب شروع کیا اور گاڑی کو عقب سے ٹکر ماری تاکہ اس کی رفتار کم ہو اور پولیس کی گاڑیاں قریب پہنچ سکیں‘۔ 
ٹرک ڈرائیور نے بتایا کہ ’تعاقب کے دوران محسوس کیا کہ ڈرائیور کے پہلو میں بیٹھا ہوا شخص اسے سمجھانے کی کوشش کررہا تھا لیکن اس پرکوئی بات اثر نہیں کررہی تھی‘۔ 
 مصری سیکیورٹی اہلکاروں نے بالاخر لاپروا ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس پر ٹریفک معطل کرنے، راہگیروں کی زندگی اور سلامتی کو خطرات سے دوچار کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے  ہیں۔
پولیس کے مطابق ’گرفتاری کے بعد پتہ چلا کہ ڈرائیور نشے میں تھا۔ وہ ایسی دوائیں بھی استعمال کررہا تھا جو ڈاکٹروں کی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کی جاسکتیں‘۔
پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد زیر حراست ڈرائیور کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے۔

شیئر: