تیز رفتاری سنگین حادثے کا باعث، ٹریفک پولیس کی انتباہی مہم
تیز رفتاری سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ (فائل فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں شاہراہوں پرحد رفتار کے اصول پرعمل کرنے کے حوالے سے ٹریفک پولیس کی انتباہی مہم جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا اکاونٹس پرتیز رفتاری سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’تیز رفتاری کے باعث دوسرے بھی مشکلات سے دوچار ہوسکتے ہیں‘۔
’ٹریفک قوانین کا مقصد لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شاہراہوں پر حد رفتار کا تعین تمام عوامل کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے‘۔
گاڑی کی انتہائی رفتارمتعین کرنے کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ڈرائیور بغیر کسی نقصان کےگاڑی پرقابو پاسکے۔ اضافی رفتار کی صورت میں گاڑی پرقابو پانا ناممکن ہوجاتا ہے جوسنگین حادثے کا باعث بنتی ہے۔