Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ماہ میں 115 نئی فیکٹریوں کے لیے لائسنس جاری

اگست کے دوران غذائی مصنوعات کی 21 فیکٹریوں کے لیے لائسنس جاری ہوئے ہیں( الاقتصادیہ)
سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے اگست 2022 کے دوران 115 نئی صنعتی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کیے ہیں۔ صنعتوں کا تعلق فوڈ پراڈکٹس سمیت پانچ شعبوں سے ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت صنعت و معدنیات نے اگست کے دوران غذائی مصنوعات کی 21 فیکٹریوں کے لائسنس جاری کیے ہیں۔
کیمیکل مصنوعات کی 14 اور معدنیاتی مصنوعات کی 13 فیکٹریوں کے لائسنس جاری کیے گئے۔ ربڑ، پلاسٹک اور فرنیچر مصنوعات کے لیے10، 10لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ 
وزارت صنعت و معدنیات نے بتایا کہ سال رواں کے آغاز سے اگست تک 646 لائسنس جاری کیے گئے۔ اگست کے آخر تک کام کرنے اور زیر تکمیل فیکٹریوں کی تعداد دس ہزار707 تک پہنچ گئی۔ ان پر 1.370 ٹریلین ریال کا سرمایہ لگا ہے۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ اگست کے لیے جاری نئے  فیکڑی لائسنسوں میں سرمائے کا حجم 4.1 ارب ریال ہے۔ بیشتر نئی فیکٹریاں چھوٹے سائز کی ہیں۔ ان کا تناسب 85.22 فیصد ہے جبکہ درمیانے سائز کی فیکٹریوں کا تناسب 11.30 فیصد ہے۔

شیئر: