Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان سے یمنی صدارتی کونسل کے سربراہ کی ملاقات

یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ نے سعودی  قیادت کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز سے بدھ کو یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد العلیمی نے ملاقات کی ہے۔
یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد العلیمی سعودی عرب کے نجی دورے پر ریاض میں ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے یمنی صدر اور یمنی صدارتی کمانڈ کونسل کے ممبران کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے اور یمن میں امن و استحکام کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

یمن میں امن و استحکام کے لیے کوششوں کا جائزہ بھی لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے۹

یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ نے سعودی وزیر دفاع کو مملکت کی قیادت کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے۔
ملاقات میں یمن میں امن و استحکام کے لیے کوششوں، یمن میں تبدیلیوں اور مسائل حل کرنے کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یمنی بھائیوں کے لیے ترقیاتی، انسانی و امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ 
سعودی وزیردفاع نے یمن اور سعودی عرب دونوں ملکوں کی حکومتوں اورعوام کے گہرے برادرانہ تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے  اقدامات کی بنیاد یہی تعلقات ہیں۔
اس موقع پریمن میں متعین سعودی سفیر محمد سعید آل جابر، یمنی صدارتی کمانڈ کونسل کے ارکان، عیدروس الزبیدی، سلطان العرادۃ، عبداللہ العلیمی باوزیر،عثمان مجلی، عبدالرحمن ابو زرعہ، طارق صالح اور  فرج البحسنی بھی تھے۔

شیئر: