متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے بدھ کو الشاطی محل میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر امارات کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں سعودی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے‘۔
’ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔
بتوجيهات سمو سيدي ولي العهد -حفظه الله- التقيت الشيخ محمد بن زايد آل نهيان @MohamedBinZayed رئيس دولة الإمارات الشقيقة، ونقلت لسموه تحيات قيادة المملكة، واستعرضنا الروابط الأخوية التي تجمع بلدينا الشقيقين، وبحثنا مستجدات الأوضاع الإقليمية والدولية. pic.twitter.com/WPFT0Svihm
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) September 21, 2022
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق سعودی قیادت نے خیر سگالی کے پیغام میں اماراتی صدر کی پائدار صحت و عافیت اور امارات اور اس کے عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اماراتی صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کے لیے خیر سگالی کا جوابی پیغام حوالے کیا۔
انہوں نے سعودی عرب اور اس کے برادر عوام کے لیے خوشحالی، سربلندی اور دائمی وقار کی خواہش کا اظہار کیا۔
امارات اور مملکت کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات، سٹراٹیجک تعاون اور باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان اور نائب وزیراعظم و وزیر ایوان صدارت شیخ منصور بن زاید آل نہیان بھی موجود تھے۔