Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کی قدر میں چار روز سے مسلسل بہتری، ڈالر 229 روپے کی سطح پر

چار روز سے مسلسل پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ چار روز سے جاری ہے۔ 
جمعرات کو کاروباری اوقات کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 229.63 روپے کی سطح پر آگئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد سے مارکیٹ میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر وفاقی حکومت بیرون ممالک کی مدد کے بعد معاشی صورتحال کو درست سمت میں رکھنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں مزید بہتری ممکن ہے۔ 
فاریکس ڈیلرز کے مطابق چار روز میں روپے کی قدر میں 11 روپے سے زائد کی بہتری رپورٹ ہوئی ہے۔
معاشی ماہر طارق سمیع اللہ کے مطابق عالمی اداروں کی جانب سے سیلابی صورتحال میں پاکستان کی مدد اور قرضوں کی ادائیگیوں میں ریلیف کی خبروں کا اثر روپے پر نظر آیا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو اپنی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان دیکھا گیا۔

شیئر: