Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ایئرفورس اکیڈمی میں سعودی طلباء کی گریجویشن کی تقریب، سعودی سفیر کی شرکت

سعودی سفیر نواف المالکی نے طلباء کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (فوٹو: سعودی سفارتخانہ)
سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف المالکی نے جمعرات کو رسالپور میں پاکستان ائیرفورس اکیڈمی میں 29 سعودی طلباء کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی۔
اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے مطابق پاکستان ایئرفورس اکیڈمی سے گریجویٹ ہونے والے طلباء کا تعلق سعودی سکالرشپ کے 92 ویں اور 94 ویں سیشن سے تھا۔
اپنی ایک ٹویٹ میں سعودی سفارتخانے نے تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی سفیر نواف المالکی نے طلباء کے ذمہ داران اور ان کے اہلخانہ کی موجودگی میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے رائل سعودی ایئرفورس کے کیڈٹس کو ٹرافیاں بھی دیں۔
خیال رہے یہ گریجویشن کی تقریب پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان میں منعقد ہوئی تھی جو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔

شیئر: