Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تقریب کی وڈیو وائرل ہونے پر اٹھارہ سعودی گرفتار

کھلے مقام پر جمع ہو کر وڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ پولیس نے تقریبات میں شرکت پر پابندی کی خلاف ورزی پر 18 شہریوں کو گرفتار کیا ہے.
مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان محمد الغامدی نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں موجود 18 سعودی شہریوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیا ان افراد نے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر کرفیو کی خلاف ورزی کی تھی.
پانچ سے زیادہ افراد کے اجتماع کی پابندی کے برخلاف کھلے مقام پر جمع ہو کر وڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ مکہ مکرمہ میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو لگائے ہوئے ہے. کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں.
سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں کرفیو کے دوران کھلے مقام پر غیرخاندانی اجتماع میں پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے.

گرفتار شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے.(فوٹو سبق)

پولیس ترجمان کے مطابق مقامی شہریوں نے جو عمر کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں ہیں کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑی تقریب کا انعقاد کیا اور کھلے مقام پر جمع ہوئے تھے.
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں موجود تمام شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے.

شیئر: