Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضرما کمشنری میں اجتماعی جھگڑا 3 خواتین سمیت  6 شہری گرفتار 

اجتماعی جھگڑے کی وڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ریاض ریجن کی ضرما کمشنری میں پولیس نے اجتماعی جھگڑا کرنے والے3 سعودی شہریوں اور3 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ ایک سرکاری ادارے میں اجتماعی جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ سے اجتماعی جھگڑے کی وڈیو شیئر کی۔ وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ ضرما پولیس نے ان تین سعودی شہریوں اور خواتین کو گرفتار کرلیا جو ایک سرکاری ادارے میں لڑائی جھگڑے والی وڈیو میں نظر آرہے تھے۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ جھگڑا پہلے سے چلا آرہا تھا۔ جھگڑے میں شریک خواتین و حضرات کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: