ریاض پولیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت کی ایک شاہراہ پر مقیم غیرملکیوں میں جھگڑے کے منظر پر مشتمل وائرل ہونے والی وڈیو کا نوٹس لے لیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ جھگڑے میں 6 مقیم غیرملکی ملوث تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 5 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ چھٹے کی تلاش جاری ہے ان سب کا تعلق شام سے ہے۔ ان کے درمیان پہلے سے تنازع چل رہا تھا۔ جھگڑے والے دن ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے 5 تارکین کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا