Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 گردے کی پیوند کاری میڈیکل انشورنس سکیم شامل

نئے ضوابط پرعمل درآمد کل یکم اکتوبر سے کیاجارہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی میڈیکل انشورنس کونسل نے مختلف امراض کے علاج کے لیے انشورنس پالیسی کوبہتربنانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
نئے ضوابط کے مطابق گردوں کے امراض کا مکمل علاج اورپیوند کاری کے عمل کو بھی میڈیکل انشورنس میں شامل کردیا گیا  ہے جس پر یکم اکتوبر 2022 سے عمل درآمد کردیا جائے گا۔
سبق نیوز کے مطابق میڈیکل انشورنس کونسل کے ترجمان ڈاکٹرناصرالجھنی کا کہنا ہے کہ میڈیکل انشورنس سکیموں کے ضوابط میں مزید بہتری لائی گئی ہے جس کا مقصد مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا اورخدمات کا معیاربہتربنانا ہے۔

ذہنی علاج کے لیے انشورنس کوریج 50 ہزار ریال کردی گئی ہے(فوٹو، الریاض اخبار)

ڈاکٹر الجھنی نے مزید کہا کہ نئی میڈیکل انشورنس پالیسی جس کا اطلاق یکم اکتوبر2022 سے کیا جارہا ہے کے تحت گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کے علاج کےلیے انشورنس کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے جو ڈائیلاسیس کے مریضوں کےلیے بھی مفید ہوگا۔
میڈیکل انشورنس کوریج کی مد میں موٹاپے کے علاج کے علاوہ نفسیاتی علاج کی مد میں انشورنس کی انتہائی حد کو 15 ہزار سے بڑھا کر50 ہزار ریال تک کردیا گیا ہے علاوہ ازیں علاج ، ادویات اورلیبارٹری ٹیسٹ کی مد میں بھی ضوابط کوبہتربنایا گیا ہے۔
  

شیئر: