Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں اندرون ملک اور انٹرنیشل فلائیٹس کے دوران ماسک پہننے کی پابندی ختم

رواں سال جون میں اندرون ملک پروازوں کے دوران فیس ماسک پہننا لازی کر دیا گیا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز میں مسلسل کمی کے باعث اندرون ملک اور انٹرنیشل پروازوں کے دوران ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی ہے۔
سنیچر کو این سی اور سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائیٹس پر فیس ماسک پروٹوکول میں تبدیلی کی گئی ہے۔
’ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی کے باعث فیس ماسک کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔‘
تاہم سینٹر نے فیس ماسک کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی ہے۔
رواں سال جون میں اندرون ملک پروازوں کے دوران فیس ماسک پہننا دوبارہ لازی کر دیا گیا تھا۔
اس سے قبل اپریل کے مہینے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک دوران پروازوں کے دوران فیس ماسک پہننے کی شرط ختم کر دی تھی۔ تاہم بعد میں کورونا کیسز میں اضافے کے سبب یہ پابندی دوبارہ عائد کی گئی تھی۔

شیئر: