اندرون ملک پروازوں کے دوران فیس ماسک پہننا لازمی قرار
رواں سال اپریل کے مہینے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک دوران پروازوں کے دوران فیس ماسک پہننے کی شرط ختم کر دی تھی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
پاکستان کی وزارت ہوابازی نے اندرون ملک پروازوں کے دوران فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دی ہے۔
وزارت ہوابازی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مجاز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق پاکستان میں اندرون ملک پروازوں کے دوران فیس ماسک پہننا لازی ہوگا۔ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
بیان کے مطابق اندورن ملک پروازوں کے لیے دیگر کووڈ 19 گائیڈلائنز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
وزارت نے تمام متعقلہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ پابندی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
خیال رہے رواں سال اپریل کے مہینے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک دوران پروازوں کے دوران فیس ماسک پہننے کی شرط ختم کر دی تھی۔
خیال رہے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے 14 ہزار437 ٹیسٹ کیےگئے جس میں سے 406 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 2.81 فیصد رہی۔