Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا سے دور رہنا ہی اچھا، ایماواٹسن

لندن۔۔۔برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے کہا کہ میں جس حد تک ممکن ہوسوشل میڈیا سے دور ہی رہتی ہوں کیونکہ میں پاگل ہونا نہیں چاہتی۔27سالہ اداکارہ نے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ کے نشے سے دور رہنے میں عافیت سمجھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود اپنی ذات کیلئے انٹرنیٹ اور انسٹاگرام سے دور رہنے کا فیصلہ کیاہے کیونکہ آخر میں بھی انسان ہوں۔میں سمجھتی ہوں کہ بعض اوقات ٹیکنالوجی انسان کی قدر کم کردیتی ہے، اسی لئے آدمی اس سے جتنا دور رہے اچھا ہے۔ایما واٹسن نے ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کیا ہے اور وہ انتہائی کامیاب اداکارہ مانی جاتی ہیں۔اگر ان کی فلم نے دنیا بھر میں 750ملین ڈالر کمالئے توانہیں 15ملین ڈالر ملتے ہیں۔

شیئر: