Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون ڈاکٹر کے لیے سکاٹ لینڈ میں’ مثالی ماں‘ کا ایوارڈ

اولاد کی تربیت کے لیے والدین کی کوششوں کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا( فوٹو العربیہ)
سعودی خاتون ڈاکٹر بدور المطیری کو سکاٹ لینڈ میں ’مثالی ماں‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔  ملک کی سطح پر مثالی ماں کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی سعودی اور عرب خاتون ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کی حکومت نے ڈاکٹر بدورالمطیری کوخصوصی تقریب کے دوران مثالی ماں کا ایوارڈ دیا ہے۔
 انہیں معاشرے کی خدمت اور اولاد کی تربیت کے سلسلے میں والدین کی کوششوں کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔ 
ڈاکٹر بدورالمطیری نے بتایا کہ’ اس ایوارڈ کا دائرہ ماں تک محدود نہیں بلکہ یہ والدین کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ مثالی ماں کا ایوارڈ مختلف حوالوں سے دیا جاتا ہے‘۔
انہوں نے سکاٹ لینڈ کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے والدین اور خاندان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے جو ایوارڈ دیا ہے اس پر شکریے کے مستحق ہیں‘۔ 
سعودی خاتون ڈاکٹر نے بتایا کہ’ سکاٹ لینڈ میں ٹریننگ کورس میں داخلہ لیا۔ ٹریننگ کورس کے دوران بتایا گیا کہ والدین بچوں کے مسائل کس طرح سے حل کریں۔ تربیت کے لیے کیا طریقے اختیار کریں‘۔ 
آخر میں ان والدین کے ناموں کی فہرست تیار کی گئی جنہوں نے کورس میں منفرد انداز میں حصہ لیا تھا۔ ایوارڈ کے لیے نامزدگی مختلف مراحل سے گزری۔
ڈاکٹر بدورالمطیری نے کہا کہ ’یہ ایوارڈ میرے وطن سعودی عرب کو دیا گیا ہے جس کی سرپرستی کی بدولت آج میں اس مقام پر کھڑی ہوں جہاں مجھے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے‘۔ 

شیئر: