Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر تجارت مراکش کے چار روزہ سرکاری دورے پر رباط ہہنچ گئے 

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر تجارت ڈاکٹرماجد القصبی کی قیادت میں مملکت کا سرکاری وفد پیر کو مراکش کے چار روزہ سرکاری دورے پر رباط پہنچ گیا۔
سعودی وفد14 سرکاری اداروں کے عہدیداروں اور پرائیویٹ سیکٹر کی 62 سعودی کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر ماجد القصبی منگل کو سعودی مراکش بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ دونوں برادر ملکوں کی بڑی کمپنیوں کے نمائندہ سرمایہ کار شریک ہوں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے(فوٹو ایس پی اے)

دورہ مراکش کےموقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ 
سعودی وزیر تجارت داربیضا میں سعودی تجارتی مشن کے نئے ہیڈکوارٹر کا افتتاح کریں گے۔ اس کا اہتمام پرائیویٹ سیکٹر کو درپیش رکاوٹیں دورکرنے اور تجارتی تعلقات بڑھانے کےلیے کیا جارہا ہے۔ 
سعودی وفد مراکش کے وزرا اور اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا اور متعدد شعبوں میں بعض بڑے منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کرے گا۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب اور مراکش نے 2021 کے دوران پانچ ارب ریال سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ معدنیاتی اور پلاسٹک مصنوعات سب سے زیادہ مراکش کو برآمد کی گئی ہیں جبکہ مراکش سے ملبوسات، گاڑیاں اور ان کے پرزے درآمد کیے گئے۔

شیئر: