سعودی عرب نے ایک بیمار شہری کو مکمل علاج کےلیے فضائی ایمبولینس کے ذریعے پراگ سے مملکت منتقل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پراگ میں سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ اعلی قیادت کی ہدایت پر سعودی شہری کو پراگ سے مملکت منتقل کیا گیا ہے۔
سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ’ وزارت خارجہ نے پراگ سے مملکت منتقلی کے آپریشن کی براہ راست نگرانی کی‘۔
وزارت صحت کے تعاون سے فضائی ایمبولینس کے ذریعے سعودی شہری کو مملکت لایا گیا ہے، ریاض کے ہسپتال میں مکمل علاج ہوگا۔