بالی وُڈ کے معروف ہیرو ریتک روشن کی نئی فلم ’وکرم ویدھا‘ جہاں ناقدین کو بہت پسند آئی ہے وہیں عوام بھی فلم کی تعریف کر رہے ہیں لیکن فلم باکس آفس پر ویسا کاروبار نہیں کرسکی جس کی سب کو امید تھی۔
فلم وکرم ویدھا میں ریتک روشن اور سیف علی خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سیف علی خان کی سکیورٹی سخت کیوں؟Node ID: 533231
-
کرینہ کپور نے ریتک روشن کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیوں کیا؟Node ID: 553101
-
دیپیکا پاڈوکون اور ریتک روشن کی ’فائٹر‘ کب ریلیز ہوگی؟Node ID: 652216
فلم کی کہانی 2017 میں جنوبی انڈیا کی تامل فلم وکرم ویدھا کا ہندی ریمیک ہے جس کی کہانی ایک پولیس افسر اور ایک شاطر گینگسٹر کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ چوہے بلی کا کھیل کھیلتے ہیں۔
وکرم ویدھا باکس آفس پر زیادہ پیسے کمانے میں ابھی تک ناکام رہی ہے اور ویک اینڈ کے اختتام تک فلم نے 36.94 کروڑ روپے کمائے ہیں جس کے بعد ریتک روشن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جذباتی دکھائی دیے۔
ریتک کہتے ہیں کہ ’ویدھا کا سفر شاندار تھا، میں نے اس سے ناکامی کے بعد صبر سیکھا، بے خوف ہوا اور ناقابل معاف بنا، میں اپنے ہدایت کاروں کا ممنون رہوں گا جنھوں نے مجھے یہ موقع دیا۔‘
ٹویٹ کے ساتھ ریتک روشن نے ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی ہے جس میں وہ اپنی کلائی پر بندھے ہوئی کالی ڈوری کو کاٹ رہے ہیں۔
ریتک مزید کہتے ہیں کہ ’مجھے نہیں پتا کہ میں نے یہ کرنا کب شروع کیا، لیکن مجھے لگتا ہے میں نے ہمیشہ تب کاٹا ہے جب مجھے کسی کردار سے ڈر لگا ہے۔‘
Vedha has been a terrific journey. Thru him I learnt to be. At peace with my failings. Unafraid and unapologetic. I will always be grateful to my directors and writers @PushkarGayatri for creating this opportunity.
Thank you Vedha.
I let go
With love and gratitude pic.twitter.com/JeJSgKvHP5— Hrithik Roshan (@iHrithik) October 3, 2022