انڈیا میں حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور دیگر سیاسی جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں اور الزام لگا رہی ہیں کہ بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے آن لائن سیزن ’تانڈوو‘ میں مبینہ طور پر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس صورتحال میں اتوار کو ممبئی میں سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر کے باہر پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے، اور سیف علی خان کو اضافی سکیورٹی مہیا کی گئی ہے۔
سیف علی خان نے اپنے پرانے گھر کے پاس ایک نیا گھر خریدا ہے اور پولیس کی موجودگی میں ان کے ملازمین کو گھر کی اشیا پرانے سے نئے گھر میں منتقل کرتے دیکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’کرینہ جو معاوضہ مانگ رہی ہے، دے دو‘Node ID: 529186
-
انوشکا اور ویراٹ کوہلی ممی ڈیڈی بن گئےNode ID: 531511
-
بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنا پہلا آٹوگراف کب دیا؟Node ID: 532011