Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریڈ مارک میں جعلسازی قابل سزا جرم: پبلک پراسیکیوشن

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے’انتباہ کیا ہے کہ ٹریڈ مارک میں جعلسازی قابل سزا جرم ہے‘۔
’جو لوگ ٹریڈ مارک میں جعلسازی کرتے ہیں وہ اس کے مالک کے حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ کسی بھی کاروباری کے مارکے میں جعلسازی قانونا درست نہیں۔ اس پر سزا مقرر ہے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’ٹریڈ مارک میں جعلسازی اصلی اور نقلی سامان کی شناخت ختم کردیتی ہے۔ صارفین دھوکے میں آجاتے ہیں اور وہ جعلی ٹریڈ مارک کا سامان اصلی سمجھ کر خرید لیتے ہیں۔ اس طرح اصلی مالک کو مالی نقصان ہوتا ہے‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ’ فرضی تجارتی نام یا جعلی یا نقلی تجارتی نام سے سامان فروخت کرنا یا سہولتوں کی مارکیٹنگ کرنا عوام کو گمراہ کرنا ہے یہ سب جعلسازی کے دائرے میں آتا ہے‘۔

شیئر: