جدہ میں ظفر خان سپاری کے اعزاز میں تقریب
پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے
جدہ(جاوید راہو)جدہ کے مقامی ہوٹل میں ظفر خان سپاری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ کی میزبانی محمد شاہد ستار،میاں زبیر، چوہدری خالد بشیر، چوہدری شاہد بشیر اور چوہدری تیمور نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول سے ہواجس کی سعادت حیدر علی نے حاصل کی۔ ظفر خان سپاری پاکستان سے دمام پہنچے تھے اور وہاں سے الحسائ ، ریاض ، القصیم ، مدینہ منوره ، مکہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعداب جدہ پہنچے ہیں۔ ان کا ہر شہر میں پاکستانی عوام کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔ ظفر سپاری نے اپنے خطاب میں پردیس میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما اور سینئر صحافی بھی مدعو تھے جن میں سلطان عبدالباسط، قاسم دستی، عدنان لیاقت، افتخار چیمہ، احمد رضا، عبدالمعید بلوچ اور حیدر علی شامل ہیں۔