اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے شہری کا منفرد اقدام
اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے شہری کا منفرد اقدام
جمعہ 7 اکتوبر 2022 9:49
’تحائف آپکی کاوشوں کا صلہ تو نہیں مگرمیری عقیدت کا اظہارہیں‘(فوٹو، سبق نیوز)
عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے مکہ مکرمہ میں ایک شخص نے اپنے بیٹے کے اساتذہ کےلیے خصوصی تحائف کااہتمام کیا۔ طالب علم کے والد کا کہنا تھاکہ استاد وہ ہستی ہے جن کی قدرومنزلت سب سے بلند ہے۔
سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ میں رہنے والے ’فواد الحسنی‘ نے انتظامیہ کواسکول کی اسمبلی پہنچ کر حیران کردیا۔ وہ اپنے ہمراہ تقریب کا سامان بھی لائے تھے۔
الحسنی نے اسکول اسمبلی میں ہی تمام اساتذہ کو قیمتی تحائف پیش کیے انکا کہنا تھا کہ معاشرے کی فلاح و ترقی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔
شہری کا کہنا تھا کہ اساتذہ کا مقام ومرتبہ انتہائی بلند ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
کورونا کی وبا کے دوران ہمیں اس بات کا بخوبی احساس ہوا کہ استاد کی اہمیت کس قدر زیادہ ہے جب سب گھروں میں بند تھے اساتذہ معمول کے مطابق ہمارے بچوں کو علم کے نورسےمنور کرنے میں مصروف تھے۔
الحسنی نے مزید کہاکہ اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے میری جانب سے انکے لیے چھوٹا سا نذرانہ ہے اگرچہ یہ تحائف آپکی کاوشوں کا صلہ تو نہیں تاہم ان کے ذریعے آپ لوگوں کےلیے اپنی عقیدت کا اظہارکرنا چاہتا ہوں۔