اس عنوان سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب اساتذہ کو کتنی زیادہ اہمیت دیتا ہے اور ان کا احترام یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
وزارت تعلیم نے استاد کے عالمی دن کے موقعے پر جو عنوان چنا ہے وہ مردو خواتین اساتذہ کے علم کے فروغ میں کردار کے اعتراف، ان کی علمی مساعی، بالخصوص مستقبل کی نئی نسل کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور نئی نسل کو معاشرے کا کار آمد شہری بناتے ہوئے معاشرے کی تعمیر ترقی میں استاد کے کردار کا اعتراف ہے۔
استاد کے عالمی دن کے موقعے پر ویسے تو ملک بھر میں اساتذہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں مگر دارالحکومت ریاض میں وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد بن آل الشیخ کی زیرصدارت اساتذہ کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔
اس تقریب میں ان اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے جنہوں نے کرونا وبا کے دوران کامیابی کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھا۔
انہوں نے حکومت کی طرف سے وزارت تعلیم کے شعبے کے لیے تیار کی گئی ’مدرستی‘ ایپ کو فعال طریقے سے استعمال کرنے میں انتظامیہ کی مدد کی اور تعلیمی اداروں میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں کما حقہ ادا کیں۔