Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کھجور فیسٹول جو قدیم ثقافت کو بھی اجاگر کررہا ہے

فیسٹول میں خصوصی شوز بھی وقتا فوقتا پیش کیے جاتے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
العلا میں جاری تیسرے کھجور فیسٹول میں اندرون اور بیرون مملکت سے بڑی تعداد میں شائقین شرکت کرنے آرہے ہیں۔ 
فیسٹول کا افتتاح جمعے کو کیا گیا اور یہ رواں ماہ کی 22 تاریخ تک جاری رہے گا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق فیسٹول کا انعقاد العلا رائل کمیشن کے تحت ’ذوق فخرنا‘ ( چکھیں یہ ہمارا فخر ہے) کے عنوان سے کیا گیا ہے۔ 
قریہ الفرسانا میں منعقد ہونے والے فیسٹول میں جہاں انواع واقسام کی کھجوریں رکھی گئی ہیں وہاں مقامی گھریلو صنعت کو بھی اجاگرکرنے کےلیے متعدد سٹالز لگائے گئے ہیں۔ 
 روایتی اشیائے خورونوش کے اسٹالز کے علاوہ معروف برانڈ کے ہوٹلز اوربچوں کےلیے پلے لینڈز کے علاوہ تفریحی پارکس کا بھی خصوصی طور پرانتظام ہے۔ 
فیسٹول میں خصوصی شوز بھی وقتا فوقتا پیش کیے جاتے ہیں جو العلا ریجن کی قدیم ثقافت کو اجاگرکرتے ہیں۔  
فیسٹول کا مقصد العلا کی سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کو رائے عامہ کے سامنے لانا، زراعت کے شعبے میں العلا  میں پائدار ترقی کو دکھانے کے ساتھ سعودی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں العلا کی کھجوروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا بھی ہے۔ 
یاد رہے کہ العلا میں دس ہزار ہیکٹر کے رقبے میں نخلستان پھیلے ہوئے ہیں۔ 20 لاکھ سے زیادہ درختوں سے ہر سال نوے ہزار ٹن سے زیادہ کھجوروں کی پیداوار ہوتی ہے۔ 

شیئر: