سعودی عرب کی پانچ وزارتوں اور محکموں نے سعودی نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے مزید پیشوں کی سعودائزیشن کا فیصلہ کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے منگل کو کہا کہ’ وزارت خزانہ، فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف)، ملکی خام اشیا اور اخراجات میں بہتری کے ادارے کے تعاون سے کنسلٹینسی کے پیشے اور سیکٹر کی سعودائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الراجحی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’کنسلٹینسی کے پیشے اور سیکٹر کی سعودائزیشن کے فیصلے کا مقصد سعودی نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا، لیبرمارکیٹ میں شراکت کو بڑھانا اور اقتصادی نظام میں ان کے کردار کو مستحکم کرنا ہے‘۔