Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرین کے لیے قرآن مجید کے ڈھائی لاکھ نسخے

مسجد الحرام  میں مدینہ منورہ کنگ فہد کمپلیکس کے شائع کردہ نسخے رکھے جاتے ہیں( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت قرآن مجید کے نسخوں کی نگہداشت پر مامور ادارے نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام میں قرآن مجید کے ڈھائی لاکھ نسخے زائرین کے لیے رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی دیکھ بھال ایک مربوط نظام کے تحت کی جاتی ہے’۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے مسجد الحرام میں نگراں ادارے کے انچارج حمزہ السالمی نے بتایا کہ ’مسجد الحرام میں قرآن پاک رکھنے کے  لیے باقاعدہ الماریاں ہیں۔ الماریوں کی صفائی اور انہیں منظم طریقے سے رکھنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ یہ بات بھی نوٹ کی جاتی ہے کہ مسجد الحرام  میں صرف مدینہ منورہ کنگ فہد کمپلیکس کے شائع کردہ نسخے ہی ہوں‘۔
’اگرکسی اور اشاعتی ادارے کے چھپے ہوئے نسخے نظر آتے ہیں توانہیں وہاں سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ اس بات کی بھی نگرانی کی جاتی ہے کہ قرآن پاک کے نسخوں کے لیے خاص الماریوں میں کوئی لٹریچرموجود نہ ہوں۔ اگر ہوتو اسے ہٹا دیا جاتا ہے‘۔ 
حمزہ السالمی نے بتایا کہ ’زائرین کے لیے ایک جانب تو قرآن پاک کے ڈھائی لاکھ نسخے تلاوت کےلیے رکھے جاتے ہیں‘۔
اس کےعلاوہ 60 مختلف زبانوں میں قرآن پاک کے معانی کے ترجموں پر مشتمل 10 ہزار نسخے ہوتے ہیں۔ 200 سے زائد نسخے نابیناؤں کے لیے بریل سسٹم میں رکھے گئے ہیں۔ 

شیئر: