Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کا گیٹ نمبر 100، باب ملک عبداللہ

 مسجد الحرام کے دروازوں کی تعداد 176 ہے (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام کا گیٹ نمبر 100 ملک عبداللہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس کی منظوری دی ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ’ سعودی حکمرانوں نے اپنے عہد میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی تعمیر، تزئین اور ہر لحاظ سے اسے پرشوکت بنانے پر بھرپور توجہ دی ہے‘۔
’ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے دور سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے عہد تک ہر حکمراں نے اس بات کا خیال رکھا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ مسجد الحرام کے دروازوں کی تعداد 176 ہے۔ یہ دروازے عمدہ لکڑی سے تیار کیے گئے ہیں۔ ان پر پیتل کی پرت چڑھی ہوئی ہے۔ 
مسجد الحرام کے پانچ بڑے دروازے ہیں۔ ان میں سے ایک باب الملک عبد العزیز کہلاتا ہے۔ یہ مغربی صحن میں واقع ہے۔ 
تیسرا بڑا دروازہ باب الفتح کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ شمالی صحن میں واقع ہے۔ نمبر کے حوالے سے یہ 45 واں ہے۔
ایک بڑا دروازہ باب العمرہ ہے یہ شمالی صحن میں ہے اور نمبر کے لحاظ سے یہ 62 واں ہے۔
بڑے دروازوں میں سے ایک باب الملک فہد ہے۔ یہ مغربی صحن میں واقع ہے۔ اس کا نمبر79 واں ہے۔

شیئر: