مسجد الحرام میں معذور اور معمر زائرین کے لیے لوکوموٹیو کی سہولت
لوکوموٹیو 8 بیٹریوں کی مدد 30 کلو میٹر تک چل سکتی ہے( فوٹو حرمین شریفین)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے خانہ کعبہ کے طواف اور صفا و مروہ کی سعی میں معذوروں اور معمر زائرین کے لیے لوکوموٹیو کی سہولت فراہم کی ہے۔
حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے مطابق لوکوموٹیو 2.98 میٹر طویل اورایک میٹر چوڑی ہے اور یہ 8 بیٹریوں کی مدد 30 کلو میٹر تک چل سکتی ہے۔
لوکوموٹیو کے ااگلے حصے میں سنسر نصب ہیں جو راہداریوں میں تصادم سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ رفتار کو کنٹرول کرنے اور ضرورت پڑنے پرخودبخود رکنے کی سہولت موجود ہے۔
دروازہ کھولنے پر لوکوموٹیو رک جاتی ہے۔ اس کا سٹیئرنگ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
لوکوموٹیو فائبر گلاس سے تیار کی جانے والی اس جدید گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ایک وقت میں 7 افراد سوار ہوسکتے ہیں۔ تنگ مقامات پر 360 کی ڈگری سے مڑنے کی صلاحیت ہے۔ بڑی لفٹ کے ذریعے اسے اوپر اور نیچے منتقل کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کی نگرانی میں زائرین کو لوکوموٹیو کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔