Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سرکاری ملازمین کو نجی کاروبار کی اجازت نہیں ہے‘

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ کاروباری رجسٹریشن کی متعدد شرائط ہیں( فائل فوٹو عاجل)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے  کہا ہے کہ ’سرکاری ملازمین نجی کاروبار کے لیے سجل تجاری (کاروباری رجسٹریشن)  کرانے کے مجاز نہیں ہیں۔ انہیں قانونا نجی کاروبار کا حق نہیں ہے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت سے ٹوئٹر پردریافت کیا گیا تھا کہ کیا اساتذہ تجارت کے لیے کاروباری رجسٹریشن حاصل کرسکتے ہیں؟ انہیں آن لائن کاروبار یا ٹریننگ کورس کرانےکی اجازت ہے؟۔ 
علاوہ ازیں وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’کاروباری رجسٹریشن کی متعدد شرائط ہیں۔ امیدوار کی عمر 18 برس سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ امیدوار سرکاری ملازم نہ ہو اور کاروبار میں لگایا جانے والا سرمایہ پانچ ہزار ریال سے کم نہ ہو‘۔ 
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’شرائط پوری کرنے والے مقامی شہری کاروباری رجسٹریشن (سجل تجاری) فی الفور کراسکتے ہیں۔ آن لائن کارروائی کرکے کاروبار کی نوعیت بھی متعین کرسکتے ہیں‘۔ 

شیئر: