Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سپورٹس فارآل فیڈریشن کے زیر اہتمام نائٹ واک

ہرعمر سے تعلق رکھنے والے واکرز ماحول سے لطف اندوز ہوئے(فوٹو ٹوئٹر کاوسٹ)
سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سعودی سپورٹس فارآل فیڈریشن کے زیر اہتمام نائٹ واک میں جوش و خروش اپنےعروج پر تھا۔
اس نائٹ واک میں ہرعمر سے تعلق رکھنے والے واکرز جمع ہوئے اور ماحول سے لطف اندوز ہوئے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر شیما صالح الحسینی نے کہا کہ ’ ایس ایف اے ہمیشہ سے تفریحی اور دلچسپ تقریبات کا اہتمام کرکے مقامی کمیونٹیز کو صحت مند اور فعال رہنے کی ترغیب دینے میں سب سے آگے رہا ہے۔ ہمیں اس سنسنی خیز ایونٹ کے انعقاد پر خوشی ہے جس نے مملکت کے متعدد علاقوں میں سیکڑوں لوگوں کو محظوظ کیا ہے جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو جسمانی طور پر فعال نہیں ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’نائٹ واک تفریح، جسمانی سرگرمی اور غیر مسابقتی ماحول میں مصروف زندگی سے وقفہ ہے جو زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو تفریحی ماحول میں چلنے یا دوڑنے کا موقع فراہم کرتی ہے‘۔
’یہ تقریب تفریحی اور غیر سخت طریقے سے جسمانی سرگرمی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مدد کرتی ہے‘۔

کئی افراد نےاپنے خاندان کے ساتھ نائٹ واک میں حصہ لیا (فوٹو ٹوئٹر کاوسٹ)

نائٹ واک ایک ایسے علاقے میں ختم ہوئی جس میں ایک سٹیج، تفریحی اور مختلف سپورٹس کی سرگرمیاں اور ریفریشمنٹ بھی میسر تھی۔
محمد عواد جنہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ نائٹ واک میں حصہ لیا نے کہا کہ ’ہم نے اپنی چہل قدمی کا آغاز ایک نیون لائٹ پاتھ کے ساتھ کیا تھا، یہ ایک بہت اچھا ایونٹ ہے اور بچوں میں بیداری پیدا کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ اس طرح کے ایونٹس ماری ثقافت میں جسمانی سرگرمی کو سرایت کرنے کا پہلا قدم ہیں اور ہمیں فٹ اور متحرک رہنے کی ترغیب دیتے ہیں‘۔
سپورٹس فار آل فیڈریشن نے سپورٹ اور جسمانی سرگرمی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ابہا اور الخبر میں اسی طرح کے پروگراموں کی میزبانی کی ہے۔

شیئر: