Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون ’امل بنت فیصل‘ پہلی پروفیشنل گھڑسوار

امل بنت فیصل کو مقررہ امتحان میں کامیابی کے بعد لائسنس جاری کردیا گیا(فوٹو سبق)
مملکت میں پہلی سعودی خاتون ’امل بنت فیصل‘ نے پروفیشنل گھڑ سوار ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
امل بنت فیصل کو مقررہ امتحان میں کامیابی کے بعد باقاعدہ گھڑ دوڑ میں حصہ لینے کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی خاتون نے مقررہ کورس مکمل کرنے کے بعد گھڑ دوڑ کے ضوابط کے مطابق امتحان میں حصہ لیا جس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 
واضح رہے گھڑ دوڑ مقابلوں میں حصہ لینے والے گھڑسواروں کے لیے باقاعدہ قواعد مقرر ہیں۔
گھڑ سواری کے مقررہ ضوابط کے مطابق ہر سوار کو مقررہ امتحان پاس کرنا ضروری ہوتا ہے جس کے بعد ہی انہیں عالمی سطح کے مقابلوں میں شرکت کےلیے لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔

شیئر: