Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ھیا کارڈ ہولڈرز سعودی عرب کا مفت ویزا کیسے حاصل کریں؟ 

مشترکہ پلیٹ فارم سے آن لائن ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت خارجہ نے قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022  کے ’ھیا‘ کارڈ ہولڈرز کے لیے ای ویزا سروس جاری کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ’ھیا کارڈ ہولڈرز کو سعودی عرب کا ویزا مفت جاری کیا جائے گا۔‘
سعودی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ھیا کارڈ ہولڈرز سعودی عرب آنے کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم سے آن لائن ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔‘ 
بیان میں کہا گیا کہ ‘قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے وہ شائقین جو ھیا کارڈ  ہولڈرز ہیں ای پلیٹ فارم https://visa.mofa.gov.sa کے ذریعے ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔‘

شیئر: