قصیم انار فیسٹول میں ہزاروں شائقین کی فیملیز کے ہمراہ شرکت
قصیم انار فیسٹول میں ہزاروں شائقین کی فیملیز کے ہمراہ شرکت
پیر 17 اکتوبر 2022 21:51
فیسٹول میں سالانہ تقریبا 20 ہزار ٹن اناروں کی مارکیٹنگ ہوگی(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ہزاروں شائقین فیملیز کے ہمراہ القصیم انار فیسٹول دیکھنے کےلیے الشیحیہ پارک پہنچ رہے ہیں۔92 کاشتکاروں نے سٹال لگائے ہیں۔
چھٹا القصیم انارفیسٹول دس دن تک جاری رہے گا۔ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت البکیریہ کمشنری کی بلدیاتی کونسل کے تعاون و اشتراک سے انتظامات کررہی ہے۔
فیسٹول کا مقصد قصیم ریجن میں انار کے باغبانوں کی سرپرستی اور انار کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنا ہے۔ کاشتکاروں کو پیداوارسے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے مواقع مہیا کرنا بھی فیسٹول کا بڑا مقصد ہے۔
فیسٹول میں انار اور اس سے منسلک کئی مصنوعات کو متعارف کرایا جارہا ہے۔ اس سے بھی انار کے باغات لگانے والوں کو فائدہ ہوگا۔
وزیٹرز انار اور اس سے تیار اشیا خریدنے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں جبکہ دیگر اشیا کی بھی نمائش کی جارہی ہے اور ان کے سٹال لگے ہوئے ہیں۔
القصیم ریجن میں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے مطابق فیسٹول میں سالانہ تقریبا 20 ہزار ٹن اناروں کی مارکیٹنگ ہوگی۔ یہاں 150 انار کے باغات ہیں اور 3 لاکھ سے زیادہ درخت لگے ہوئے ہیں۔