Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ انار فیسٹول کا آغاز پیر سے، 35 ٹن انار لائے جائیں گے

ہزاروں مزارعین اور فروٹ منڈی کے بڑے تاجر بھی شرکت کریں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کا علاقہ الباحہ انواع واقسام کے خوش ذائقہ پھلوں کی کاشت کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق الباحہ کا 11 واں سالانہ انار فیسٹول پیر 5 ستمبر سےشروع ہوگا۔
 الباحہ انارکمیٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 برسوں کے دوران منعقد کیے جانے والے انار فیسٹول میں 75 ملین ریال مالیت کے 100 ٹن سے زائد انارکی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ 
11 ویں انار فیسٹول میں 35 ٹن الباحہ کے انار لائے جائیں گے جبکہ ہزاروں مزارعین  اور فروٹ منڈی کے بڑے تاجر بھی شرکت کریں گے جو انار کی نیلامی میں حصہ لیں گے۔ 
گزشتہ دس برسوں سے الباحہ میں باقاعدہ طور پرسالانہ بنیاد پرانار فیسٹول کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں مملکت کے دیگرشہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ 
انار فیسٹول میں وزارت ماحولیات و زراعت کی جانب سے بھی خصوصی سٹالز لگائے جائیں گےجہاں وزیٹرز کو مقامی انار کی کاشت کے طریقے اوران کے طبی فوائد سے مطلع کیاجائے گا۔     

شیئر: