آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کے ساتھ 100 ڈالر کی شرط لگا لی۔
بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں پاکستان ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم سے شرط لگاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میں تمہیں 100 ڈالر دوں گا لیکن اس کے لیے آپ کو گیند سٹیڈیم سے باہر پھینکنا ہوگی۔‘
مزید پڑھیں
-
پاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلی، فخر زمان شاملNode ID: 709031
-
ٹی20 ورلڈکپ کا گروپ مرحلہ: نمیبیا نے سری لنکا کو ہرا دیاNode ID: 709446
-
ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور افغانستان کا وارم اپ میچ بارش کی نذرNode ID: 710341
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد وسیم کے ساتھ نسیم شاہ بھی اس شرط میں شامل ہو جاتے ہیں۔
محمد وسیم نے میتھیو ہیڈن کی شرط کو قبول کرتے ہوئے گیند کو زور سے پھینکا لیکن بدقسمتی سے گیند برسبین میں واقع گابا کے تاریخی سٹیڈیم سے باہر نہ جا سکی جس پر میتھیو ہیڈن اپنے ڈالر بچ جانے پر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔
Mohammad Wasim accepts the throw challenge from Matthew Hayden and Naseem Shah ☄️#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/beMX1Uh0Jn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 19, 2022