سعودی عرب میں عسیر پولیس نے ابہا شہر کی ایک شاہراہ پر نصب’ ساھر‘ کیمرہ توڑنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
عکظ اخبار کے مطابق مقامی شہری حد سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ ریکارڈ کرنے والے ساھر کیمرے کو توڑ کر فرار ہوگیا تھا۔
پولیسنے سراغرسانوں کی مدد سے مقامی شہری کو نشان دہی کے بعد گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد واردارت کے ثبوت سمیت پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے۔