الجوف پولیس نے حد سے زیادہ سپیڈ سے گاڑی چلانے والوں پر نظر رکھنے والے کیمرے توڑنے پرچار افراد کو گرفتار کرلیا
الجوف پولیس کے ترجمان کرنل یزید النومس نے کہا ہے کہ شاہراہ پر حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے والوں کو پکڑنے کے لیے نصب نگراں کیمرہ ’ساھر‘ توڑنے والے چار سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا-
مزید پڑھیں
-
ساھر کے کیمرے توڑنا جرمNode ID: 140761
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الجوف پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہریوں نے جان بوجھ کر ساھر کے کیمرے میں توڑ پھوڑ مچائی تھی-
النومس نے بتایا کہ چاروں کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا گیا- یہ عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں-
النومس نے توجہ دلائی کہ چاروں سعودی شہریوں کو ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
مزید پڑھیں
-
ساھر کیمرے کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے گرفتارNode ID: 508766
یاد رہے کہ سعودی محکمہ ٹریفک شہروں کے اندر اور باہر ڈرائیونگ کے حوالے سے انتہائی رفتار مقرر کیے ہوئے ہے- خلاف ورزی پر جرمانے ہیں-
ماضی قریب تک شاہراہوں پر انتہائی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی- حالیہ ایام کے دوران انتہائی رفتار مختلف مقامات پر 120 سے بڑھا کر 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کردی گئی ہے-
علاوہ ازیں ایک سہولت یہ بھی دی گئی ہے کہ حد سے زیادہ رفتار اگر اچانک بڑھ جاتی ہے اور اسے فورا کنٹرول کرلیا جاتا ہے تو اس پر کوئی جرمانہ نہیں لیا جاتا- تاہم بعض سر پھرے نوجوان شاہراہوں پر بے لگام ڈرائیونگ کے شوق میں ٹریفک جرمانوں سے بچنے کے لیے ساھر کیمروں کو توڑتے رہتے ہیں کیونکہ ان کیمروں کی وجہ سے خودکار سسٹم کے تحت رفتار کے بارے میں خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آجاتی ہیں اور ایسا کرنے والوں پر بھاری جرمانے کردیے جاتے ہیں-