Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحری کارگو کے نرخوں میں کمی سے اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں استحکام

بین الاقوامی کارگو کے نرخوں میں 47 فیصد تک واقع ہوئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی پورٹس اتھارٹی موانی کے اقدامات کے باعث مملکت میں بحری کارگو کے نرخ کم ہوئے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق بحری کارگو کے نرخوں میں کمی سے اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے اور فوڈ سیکیورٹی پیدا ہوئی ہے۔
انٹرنیشنل کارگو چارجز کے گراف کے مطابق بین الاقوامی کارگو کے نرخوں میں 47 فیصد تک واقع ہوئی ہے۔ اس کا اثر بڑے کارگو روٹس اور سعودی عرب سامان لانے اور اس کی منتقلی کے کرایوں پر بھی پڑا ہے۔
مشرقی ایشیا  کے ساتھ کارگو سروس کے نرخوں میں 24 فیصد اور یورپی ممالک کے ساتھ کارگو سروس کے نرخوں میں 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر: