گداگروں کے خلاف مہم جاری
جمعہ 21 اکتوبر 2022 11:49
صفائی کمپنی کا ملازم بھی گداگری میں ملوث پایا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت میں گداگاروں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کا آپریشن جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے عسیر ریجن میں متعدد گداگروں کو گرفتار کیا۔
عاجل نیوز کے مطابق عسیر ریجن میں سیکیورٹی اہلکارں نے تجارتی علاقے میں ایک شامی باشندے کو گرفتار کیا جبکہ تفتیشی ٹیموں نے صفائی کے ایک بنگلہ دیشی کارکن کو پیٹرول اسٹیشن سے گرفتار کیا جو وہاں گداگری میں مصروف تھا۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک شامی عورت کو بھی گداگری کرتے ہوئے حراست میں لیا جس کے ساتھ بچہ بھی تھا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اس ضمن میں مکہ مکرمہ اورریاض ریجن میں گداگروں کے بارے میں اطلاع دینے کےلیے ٹول فری 911 جبکہ دیگرعلاقوں میں 999 نمبرمقرر کیے ہیں۔