باحہ میں گداگری کرنے والی تین خواتین گرفتار
’گرفتار شدہ خواتین سعودی شہری ہیں اور گداگری کو پیشہ بنا رکھا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
باحہ میں محکمہ انسداد گداگری نے مسجدوں اور دکانوں کے علاوہ پبلک مقامات میں گداگری کرتے ہوئے تین خواتین کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدہ خواتین سعودی شہری ہیں اور گداگری کو پیشہ بنا رکھا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے ایک خاتون کو مسجد کے سامنے گداگری کرتے ہوئے پکڑا ہے، دوسری خواتین دکانوں کے سامنے جبکہ تیسری پبلک مقام میں راہگیروں سے مانگتی ہوئی پکڑی گئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گداگری کا انسداد حکومتی اداروں سمیت رہائشیوں کا بھی فرض ہے‘۔
’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو چاہئے کہ جہاں کہیں بھی گداگر دیکھیں تو فوری طور پر محکمے کو مطلع کریں‘۔